جہلم

چوہدری ظفر اقبال کی طرف سے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی ہے اور سپریم کورٹ تحسین کی حقدار ہے۔ اسے فیصلے سے نااہل نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر نااہلی کا سرٹیفکیٹ وصول کرکے مجھے کیوں نکالا کا راگ آلاپے گے۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اہم اصول طے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص پر پارٹی صدارت کا دروازہ کھول کر ن لیگ نے سیاست کے دامن میں آلائشیں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ ایک بددیانت، خائن اور عدالت سے سزا یافتہ شخص کو پارٹی صدارت پر بٹھانا آئین و قانون کیساتھ مذاق تھا۔

چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ وہ شرارتوں کی منصوبہ بندی کی بجائے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے اپنے لئے نئے لیڈر کا انتخاب کرے اور سیاست کو آگے بڑھنے دے کیونکہ ایک خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے ملک اور پوری سیاست داؤ پر نہیں لگانی چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button