دینہاہم خبریں

اپوزیشن انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کرے، فواد چوہدری

دینہ: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا لانگ مارچ سے پیچھے ہٹنا اچھی بات ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے اور اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں جبکہ عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں اپوزیشن تجاویز دے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button