دینہ

چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی مہم، اسپیشل ایجوکیشن سکول کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

دینہ: موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول کے زیراہتمام ریلی ،چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی مہم ،سکول کے بچوں اور اساتذہ نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر اسپیشل ایجوکیشن سکول کے بچوں اور اساتذنے واک کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ اسپیشل ایجوکیشن سکول کے زیراہتمام چائلڈ پروٹیکشن کے حوالہ سے آگاہی مہم کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر اسپیشل بچوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر ریلی میں حصہ لیا۔

واک کا مقصد موجودہ حالات جو پاکستان میں آئے روز سوشل میڈیا پر ایک واویلا سا مچا ہوا ہے کہ فلاں شہر میں مختلف بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اس پر گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول نے گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر چھوٹے بچوں کو حفاظتی انتظامات کی تعلیم دی اور بتایا کہ کسی انجان شخص یا مشکوک شخص کے لاڈ پیار کو اپنا نہ سمجھیں اور کسی سے کوئی کھانے کی چیز استعمال نہ کریں ، وہ کوئی اغواء کار بھی ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button