جہلم

جہلم کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک مرتبہ پھر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک مرتبہ پھر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ۔ ٹی وائٹنرز ، بچوں کے دودھ ، شیمپو اور مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے ، ٹی وائٹنرز600 گرام 32 روپے ، دیسی گھی فی کلو قیمت میں 197 روپے کا اضافہ ، شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے تک مہنگی کردی گئی ،مشروبات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی گزشتہ روز سے ہو چکا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گھی کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں کے بڑھنے کیوجہ سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ بھی 170 روپے فی کلو کی بجائے 200 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں فی کلو 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button