جہلم

جب تک ہماری قوم ایک قوم اور ایک منزل پر نہیں چلے گی ہم کامیاب نہیں ہوں گے۔ عرفان الحق

جہلم: جب تک ہماری قوم ایک قوم اور ایک منزل پر نہیں چلے گی ہم کامیاب نہیں ہونگے جبکہ ہم نے لاثانیت، پارٹی ازم، مسلک سے نجات پانی ہے تو پھر ہمیں اپنی منزل ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار نامور روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق میں آج المرکز میں 23مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں معززین شہر، وکلاء،ڈاکٹرزاور خواتین بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری منزل فلاح مملکت ریاست مدینہ ہے اور فلاحی معاشرے کا قیام ہے اور یہ تب تک حاصل نہیں ہو گی جب تک ہم عدل، احسان اور ایثار کی معاشرے میں تعمیر نہیں کرتے جبکہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جو سلوگن دیا گیا ہے کہ ایک قوم اور ایک منزل، یہ انتہائی خوبصورت سلوگن ہے کیونکہ قومیں کبھی تقسیم نہیں ہوتی اور تقسیم ہونے والی قومیں بہت جلد برباد ہوتی ہیں۔

بابا جی عرفان الحق نے کہا کہ ہم نے آج تک پاکستان کی اہمیت کو نہیں جانا کیونکہ یہاں کوئی چیز بھی خراب ہو اس کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ ہم اس کے بارے میں نہیں سوچتے حلانکہ ہمیں قومی مسائل کو خود اجاگر کر کے اپنے ملک میں پائے جانے والے مسائل کو ازخود درست کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے قیام اور قرار داد لاہور کے منظور ہونے کا دن ہے اور ہمارے لیے عہدتجدید اور عہد وفا کا دن ہے جس پر ہمیں یہ وعدہ کرنا ہو گا کہ ہم نے جھوٹ کو چھوڑ کر ملت کا تحفظ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button