ریسکیو 1122 اسٹیشن پر ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا اہتمام، کیئرٹیکرز کے ممبران نے تربیت حاصل کی

0

جہلم: ریسکیو 1122اسٹیشن پر ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا اہتمام ، کیئرٹیکرز کے درجنوں ممبران نے تربیت حاصل کی ، نویں دسویں محرم کے جلوسوں کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122اسٹیشن پر گزشتہ روز رضا کاروں کیلئے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے درجنوں ممبران نے حصہ لیا، ریسکیو آفیسر جبران محمود ، محسن بشیر اور دیگر نے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بارے لیکچر اور عملی تربیت دی۔

اس موقع پر چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند یار اسدنے کہاکہ فرسٹ ایڈ کی تربیت ہر شہری کیلئے ضروری ہے اور حادثات کے موقع پر اگر تربیت یافتہ افراد موجود ہوں تو زخمیوں کی بہتر نگہداشت اور جان بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں کیئرٹیکرز کے ممبران اس حوالے سے انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور معاشرے کے مفید شہری بن کر زندگی گزار رہے ہیں۔

ریسکیو آفیسر محسن بشیر نے بتایا کہ رضا کاروں کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتااور تربیت یافتہ رضا کار معاشرے کیلئے بڑی نعمت ہیں آج تربیت حاصل کرنے والے تمام نوجوان ہمارے ساتھ محرم کے جلوسوں میں ڈیوٹی دے کر اپنی صلاحیت کا عملی مظاہر ہ کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.