وزیراعظم پاکستان کا دورہ پنڈدادنخان ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا، فواد چوہدری

0

پنڈ دادنخان: وزیر اطلاعات کی وزیر اعظم پاکستان عمران کو دورہ پنڈدادنخان کی دعوت ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ پنڈدادنخان ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا، جلالپور تا کندوال نہر کی تعمیر سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا، 35ہزار ایکڑ زرعی سراب ہوگی، 80 دیہات مستفید ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو دورہ پنڈدادنخان کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے ان کو جلالپور تا کندوال نہر کے سنگ بنیاد ررکھنے کیلئے باضابطہ دعوت دے دی جس میں وزیر اعظم عمران خان سے استدعا کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ جلالپور شریف تا کندوال 117 کلومیٹر لمبی نہر سے 35ہزار اراضی سیراب ہو گی اور لاکھوں افراد کے ساتھ 80 دیہات مستفید ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ پنڈدادنخان سے تحصیل کی ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا اور تحصیل کی پسماندگی کے خاتمے کا آغاز ہو گا، رسول بیراج سے کندوال تک نہر نکالے جانے والی نہر کے سنگ بنیاد کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے 25 اپریل سے 18 مئی تک کی کسی بھی تاریخ کو متوقع ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان رمضان المبارک سے پہلے کسی وقت بھی اس منصوبے کے افتتاح کے لیے پنڈدادنخان آ سکتے ہیں۔

سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنتی جلدی ممکن ہو سکے، وزیر اعظم پاکستان کا دورہ پنڈدادنخان کرایا جائے تاکہ نئے مالی سال میں دیگر منصوبے بھی شروع ہوسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.