دانی دہرہ تاگھنومیرا سڑک کا کام دوبارہ سے شروع، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر

0

ڈومیلی: نواحی علاقہ دانی دہرہ تا گھنومیرا کی سڑک کاکام عام الیکشن سے پہلے شروع ہواتھا الیکشن کے دوران ترقیاتی کاموں پرالیکشن کمیشن نے پابندی لگائی دی تھی اسکے بعد الیکشن کوہوئے تقریباآٹھ ماہ سے زائدکاوقت گزراگیاتھا لیکن ابھی اس سڑک کاکام ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے، جسکی وجہ علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس سڑک کی خبر میڈیا پر پہلے بھی شائع کی جس پر ایکشن ہوا اور سڑک کا کام شروع ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہمارے مسئلے کو نشرکیا، اس ٹوٹ پھوٹ سڑک سے بارش کے دنوں میں کچڑ ہوجاتا تھا اور بچے سکول نہیں پہنچ پاتے تھے ،کیچڑسے شدید مشکلات درپیش تھیں ،اب ہم حکومت کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے جو التواء کا شکار ترقیاتی کام تھے ان پر کام شروع کیا اس سے ہماری مشکلات ختم ہوجائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.