دینہ

موٹروے کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کی بجائے سستے ہیلمٹ کی تقسیم

دینہ: موٹر وے پولیس کا خوش آئند اقدام ، ڈی آئی جی وصال فخر سلطان کی ہدایت اور ڈی ایس پی اور آپریشنل آفیسر احتشام الرحمن کی زیر نگرانی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کی بجائے سستے ہیلمٹ مہیا کروائے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس ڈی آئی جی موٹر وے این فائیو نارتھ 2 وصال فخر سلطان کی زیر ہدایت دینہ اور سوہاوہ کے ایریا میں موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی سوہاوہ اور آپریشنل آفیسر احتشام الرحمن کی نگرانی میں کم قیمت ہیلمٹ سٹالز لگوائے گئے۔

جرمانے کی بجائے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ مہیا کیئے جائیں اور ہیلمٹ کی افادیت کے متعلق آگاہ کیا گیا اور مزید قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک سروس اور ہیوی گاڑیوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ بند بھی کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close