پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلم

کورونا کیخلاف ڈاکٹر زعظیم جہاد کر رہے ہیں، قوم آزمائش کی گھڑی میں مایوس نہ ہو۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن

جہلم: کورونا کیخلاف ڈاکٹر زعظیم جہاد کر رہے ہیں ،قوم آزمائش کی گھڑی میں مایوس نہ ہو ، کڑے وقت میں انشاء اللہ کندن بن کر نکلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرز عمل گروپ کے بانی رہنما سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور انکی ٹیم کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ،سکیورٹی فورسز کا کرداربھی قابل ستائش ہے ، ڈاکٹرز کا اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر کورونا کے خلاف جہاد عظیم خدمت ہے جسے قوم کسی طرح بھی فراموش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز+ پیرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پر اس موذی مرض کے خلاف لڑ رہے ہیں ، وطن عزیز کے بہادر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے وطن سے گہری محبت کا ثبوت پیش کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر موجود رہیں گے اور اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close