تحصیل صدر پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد

0

جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے تحصیل صدر چودھری خیبر زمان نے مقامی ہوٹل میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جو باقاعدہ ایک اساتذہ کنونشن کی شکل اختیار کر گئی۔اس دعوت طعام میں ضلعی اور تحصیل عہدیداران کے علاوہ یونین کونسل ناڑہ، نکہ خلاص پور، داراپور،چوٹالہ او ر سنگھوئی کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت منظور حسین نے حاصل کی محمد افضل میرنے بڑے خوب صورت انداز سے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔اس کے بعد امجد فاروق گوندل،محمد اشفاق حیدر،چودھری راشد محمود،چودھری وحید حیدر، احسان الٰہی شاکر،منظور حسین،محمد افضل میر،اظہر سلطان،خیبر زمان، تنویراحمد،طارق محبوب،ادریس احمد،طارق محموداو ردیگرنے پنجاب ٹیچرزیونین جہلم کی سابقہ کارکردگی او مستقبل کے لائحہ عمل پہ تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اساتذہ نے اس موقع پراساتذہ کودرپیش بڑے مسائل بھی پیش کیے ضلعی صدر چودھری راشد محمود نے ان مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔اس کے بعد دعا کے ساتھ تقیب اختتام پذیر ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.