سول ہسپتال کھیوڑہ میں ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر نے چارج سنبھال لیا

0

کھیوڑہ: سول ہسپتال کھیوڑہ میں ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر نے چارج سنبھال لیا، عوامی سماجی حلقوں نے ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ای ڈی او ہیلتھ جہلم کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سول ہسپتال میں ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر انعم ہیرا نے چارج لے لیا، سول ہسپتال میں ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا عوامی و سماجی حلقوں نے خیر مقدم کیا۔
انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ای ڈی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی کمی اورشہریوں کو سول ہسپتال میں دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے احسن اقدامات کریں گے تاکہ کھیوڑہ سول ہسپتال میں رات کے وقت بھی ایک ڈاکٹر تعینات کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی آبادی تقریبا اسی ہزار کے قریب ہے مگر اکثر بیشتر جب شہریوں کو رات کے وقت اگر کوئی ایمرجنسی بنتی ہے تو سول ہسپتال میں ڈسپنسر ملتا ہے ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ای ڈی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم خصوصی دلچسپی لے کر سول ہسپتال میں ڈاکٹرز و دیگر عملے کی خالی نشستوں پر تعیناتیاں یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ہسپتال میں سہولیات مل سکیں اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.