دینہاہم خبریں

تین روز قبل نہر میں ڈوبنے والے دینہ کے طالب علم کی لاش مل گئی

دینہ: تین روز قبل نہر میں ڈوبنے والے دینہ کے 16سالہ طالب علم کی لاش برآمد ،نوجوان کی لاش کی تلاش جاری تھی کہ اچانک لاش پانی کے اُوپر تیرتی نظر آئی ،میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، علاقہ میں سوگ کا عالم ، رات گئے تک نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سوہن کے رہائشی ساجد بھٹی کا 16سالہ بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم آصف محمود اپنے دوستوں کے ہمراہ سرائے عالمگیرمیں نہر میں نہانے کے لئے گیا ہوا تھا کہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا،گزشتہ تین روز سے نوجوان کی لاش کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری تھیں مگر کچھ پتا نہ سکا تھا۔

آج اچانک صبح سویرے کھوہار کے مقام پر لاش پانی پر تیرتی نظر آئی جس پر نوجوان کے ورثاء نے لاش کو باہر نکالا ،نوجوان کی میت گھر سوہن پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،والدین پر غشی کے دورے ، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی، نوجوان کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button