جہلم

صدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی افتخار محمد چوہدری18 جولائی کو جہلم کا دورہ کریں گے

جہلم: صدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری18 جولائی کو جہلم جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 26 خان جمیل خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری18 جولائی کو جہلم جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد امیدوارخان جمیل خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کریں۔

جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی ترجمان سید اکرم حسین بخاری نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 18جولائی بوقت 3 بجے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداران ، ممبران و ووٹرز سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارنر میٹنگ کا انعقاد الجلال کنارہ سے ملحقہ جانگیر ڈار کی حویلی میں کیا جارہاہے۔ سید اکرم حسین بخاری نے حلقہ پی پی 26 کے ووٹرز کو 18 جولائی کو ہونے والی کارنر میٹنگ میں دعوت عام دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button