پنڈی سید پور، پنن وال اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، مریضوں کی جیبوں پر ڈاکے

0

پنڈی سید پور، پنن وال اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، فیسوں کی مد میں مریضوں کی جیبوں پر ڈاکے، ڈاکٹروں کے سائن بورڈ لگا کر ساوہ لوح افراد کو لوٹنے لگے، اصل ڈاکٹر حضرات ان عطائی ڈاکٹروں سے ماہانہ منتھلی لے کر ان عطائی ڈاکٹروں کو کھلی چھٹی کے علاوہ اپنے نام کے سائن بورڈ بھی نصف کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق،غیر مستند افراد ڈاکٹرز کا روپ دھارے مریضوں کا علاج کررہے ہیں، مرض نہ پتہ ہوتے بھی غلط ادویات دے دی جاتی ہے، عطائی ڈاکٹر جیب گرم کرکے نامور ڈاکٹروں کے نام پر دیہاتوں میں مختلف جگہوں پر کلینکس کھول بیٹھے ہیں، کئی عطائی چوری چھپے اپنے گھروں میں کلینک چلا رہے ہیں جو غریب عوام کی زندگیوں پر تجربات کرنے میں مصروف ہیں، کوئی بھی مرض ہو یہ عطائی ڈاکٹر مریض کو سٹیرا ئیڈ مہیا کرتے ہیں تاکہ مریض چند دنوں کیلئے ٹھیک ہو جائے اور پکا گاہگ بن جائے۔

انتظامیہ کی نااہلی اور خاموشی کی وجہ سے شہریوں نے چیف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کی شفاف انکوائری کرکے بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.