پنڈدادنخان

معروف صحافی آصف حیات مرزا کے بھائی خرم شہزاد مرزا کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

پنڈ دادن خان: خرم شہزاد مرزا کوانسپکٹرکے عہدہ پر ترقی دے دی گئی، آر پی او سی پی او ر اولپنڈی نے بیج لگائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکٹرونک اینڈپرنٹ میڈیا اور عوام دوست گروپ آصف حیات مرزا کے چھوٹے بھائی خرم شہزاد مرزا کو پرموشن دے کر انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ۔

ایک پروقار تقریب میں RPO اورCPO نے خرم شہزاد مرزا کو بیج لگائے خرم شہزاد مرزا کو کہوٹہ سیکٹر کا انچارج کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

سماجی کارکن ملک غلام مصطفے میٹھو ،پی پی پی کے رہنما رشید احمد بٹ، مرزا اظہر ایڈووکیٹ ،راجہ ضمیر ایڈووکیٹ،صدر بار ایسوی ایشن چوہدری شفقات، چیئرمین میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان ملک محسن، چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت اور صحافی ملک ظہیر اعوان ،آصف کھوکھر،معروف کالم نگار اسد کھوکھر،ملک عدنان کھوکھرکے علاوہ اہل علاقہ نے خرم شہزاد مرزا اور آصف حیاتے مرزا کو مبارک باد دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button