جہلم شہر کے پلازوں اور شاپنگ سنٹر ز میں غیرمعیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت عروج پر

0

جہلم: شہر کے پلازوں اور شاپنگ سنٹر ز میں غیرمعیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت عروج پر،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکار دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں واقع پلازوں اور شاپنگ سنٹرز پر غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیائے خوردونوش و مصالحہ جات کی فروخت سر عام جاری ہے۔

نیز متعدد مشہور شاپنگ سنٹرز ناجائز منافع خوری میں بھی ملوث ہیں، عوامی شکایات کے باوجود سیاسی آشیرباد سے تعینات ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکار دفتر وں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

ذمہ داران اعلیٰ افسران کو سب اچھا ہے کہ رپورٹ بھجوا کر افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جس کی وجہ سے ناقص و غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اس گھناؤنے دھندے میں ملوث مافیا اوراس کی پش پناہی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.