جہلم

ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریائے جہلم اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث آئندہ چھتیس گھنٹوں میں دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریائے جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے جبکہ دریائے کابل میں بھی درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، آئندہ 36 گھنٹے میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک ہونے کا امکان ہے۔

دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے، آئندہ 36 گھنٹوں میں مرالہ سے 4 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کا ریلا داخل ہو سکتا ہے۔

دریائے چناب پر خانکی کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، مقامی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button