جہلم

جہلم کے متعدد سکولوں، کالجوں کے اردگرد گندگی اور غلاظت کا راج

جہلم:متعدد سکولوں ، کالجوں کے اردگرد گندگی اور غلاظت کا راج، موذی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں واقع سکولوں کالجوں کے داخلی و خارجی راستوں کے سامنے اور اردگرد کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالیوں کا گندا پانی بھی مزید تعفن کا باعث بن رہاہے۔

علاقہ مکینوں کا ان گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں بارے کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر تواتر سے صفائی ستھرائی نہیں کرتے جس کیوجہ سے علاقہ مکین اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ سرکاری اداروں کے اردگرد پھینک دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں سے سرکاری کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی درسگاہوں کے باہر قائم ہونے والے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے سینٹری ورکروں کوروزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم بچے صاف ستھرے ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button