ممتاز فوٹو گرافراور جہلم فوٹو گرافرز یونین کے سابق نائب صدر محمد رفیق بٹ انتقال کرگئے

0

جہلم (نعیم اختر بھٹی) جہلم کے ممتاز فوٹو گرافراور جہلم فوٹو گرافرز یونین کے سابق نائب صدر محمد رفیق بٹ حرکت قلب بند ہوجانے پر انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، مرحوم کی نمازہ جنازہ میں تاجران ،فوٹو گرافر زکے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کی رسم قل 9 جنوری بروز بدھ 9جنوری کو انکی رہائش گا ہ واقع جمعہ ڈھوک جہلم صبح 11بجے ادا کی جائیگی۔ شہر کی تاجران تنظیموں اور جہلم موویز اینڈ فوٹو گرافر یونین جہلم کے عہدیداران نے ان کی وفات پر پسماندگان سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.