جہلم

آزاد اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامی افسران متحر ک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامی افسران متحر ک ہیں، وطن عزیز کے مفاد کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک، اے سی جہلم زاہد خان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر شاہد صدیق تمام اے آر اوز اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مل جل کر پاکستان کی بہتری کام کرنا ہوگا اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تمام امیدوار ضروری ہدایت و قوائد و ضوابط کے لئے الیکشن کمشنر دفتر جہلم رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button