وزیراعظم عمران خان کا فواد چوہدری کو ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

0

پنڈدادنخان: وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا، فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جب کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.