پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ پننوال میں نامعلوم چور 2 گھروں کا صفایا کر گئے

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کا علاقہ چوروں اور ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا، آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام عاجز آ گئے، یہی وجہ ہے چند روز قبل ڈی پی او جہلم نے صحافیوں سے چھپ چھپا کہ تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف تھانہ کی حدود میں پننوال گاؤں کے 2 گھروں کا رات کے اندھیرے میں چوروں نے نقب زنی لگا کر صفایا کر دیا۔
یاد رہے 2 ہفتے میں، چک جانی، دولت پور، کرالہ جالپ، کوٹ عمر اور پنن وال کے کئی غریب لوگ لٹ چکے ہیں، پولیس کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ قابل تشویش ہے ایک طرف غریب لٹ رہے ہیں دوسری طرف پولیس چوروں کو پکڑنے کے بجائے مقامی غریب لوگوں کو ہی شک کی بنیاد پر گرفتار کرتی ہے پھر اپنے ٹاؤٹوں کے کہنے پر چھوڑ بھی دیتی ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او جہلم نے دورہ پنڈدادنخان کے حوالہ سے تحصیل بھر کے صحافیوں کو بے خبر رکھا اور چھپ چھپا کہ تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔
اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے تھانہ جلال پور میں تعینات ایس ایچ او، تفتیشی افسران، محرر سمیت دوسرے عملہ کو فوری طور پر تبدیل کر کے نیا قابل اور فرض شناس ایس ایچ او اور نئے عملہ کو تعینات کیا جائے کیونکہ چوروں کو نکیل ڈالنا بہت ضروری ہے اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو مزید غریب لوگ لوٹتے رہیں گے جس سے چوروں اور ڈاکوں کا راج قائم رہے گا اور لوگوں کا پولیس سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button