جہلماہم خبریں

شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور ہونا حق و صداقت کی فتح ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور ہونا حق و صداقت کی فتح ہے ، انہوں نے جرات اور بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں وہ قابل ستائش ہیں ، ان کیخلاف عدالتوں میں کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔

ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی عدالت سے ضمانت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے اصولی موقف کی فتح ہے ، مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمد شہباز شریف کی عدالت سے ضمانت مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے اصولی موقف کی فتح ہے، میاں شہباز شریف کی ضمانت سے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button