کھیوڑہاہم خبریں

چوآسیدن شاہ سے کھیوڑہ روڈ کو مسلسل نظر انداز کرنے پر راجہ رضوان ڈنڈوت کی قیادت میں عوام کا احتجاج

کھیوڑہ: چوآسیدن شاہ سے کھیوڑہ روڈ کو مسلسل نظر انداز کرنے کے حوالے سے کئیے جانے والے عوامی احتجاج میں سابقہ امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 22 راجہ رضوان ڈنڈوت کی قیادت میں کھیوڑہ روڈ پر یونین کونسل ڈنڈوت کی عوام کا سمندر امڈ آیا۔

مظاہرین نے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جس کے بعد سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کھیوڑہ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین یونین کونسل لہڑ سلطان پور سابق امیدوار ایم پی اے پی پی 27 پنڈادنخان محمد شعیب کھوکھر راجہ ساجد اقبال اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ راشد اقبال نے اپنے آبائی گاؤں پڈھ کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین یونین کونسل ڈنڈوت حاجی منصف خان نے مظاہرین سمیت سیاسی قیادت کا پڈھ پہنچنے پر والہانہ انداز میں استقبال کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اہم علاقائی مسئلے کھیوڑہ روڈ کو نظر انداز کرنے پر منتخب نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب روڈ بلاک ہونے کے ایک گھنٹہ بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور اسسٹنٹ کمشنر چوآ محمد سیف اور ڈی ایس پی ساجد گوندل مظاہرین سے مزاکرات کے لئے قصبہ پڈھ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مظاہرین سے مزاکرات کرکے ان کے مطالبات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے راستے کھول دئیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button