اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی کارروائی ،جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ پر لگی ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا

0

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی کارروائی ،جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ پر لگی ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا ،تمام ریڑھی بانوں کو قریبی پارک میں جگہ فراہم کر دی گئی ،آئندہ خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کی سختی سے وارننگ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ پر لگی تمام ریڑھیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دینہ محبوب شہزاد نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہٹا دیا اور تمام ریڑھی بانوں کو جی ٹی روڈ پر قریبی پارک میں جگہ فراہم کر دی گئی جہاں یہ لوگ بیٹھ کر آسانی سے اپنا رزق کما سکتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ محبوب شہزاد نے کہا کہ آئندہ اس کی خلاف ورزی کرنے یا غیر قانونی طور پر ریڑھی لگانے پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس میں کسی کے ساتھ نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.