جہلم

حکومت علاقائی صحافیوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: حکومت علاقائی صحافیوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے ، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے مگر صحافیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے چوتھا ستون کمزور ہوتا جا رہاہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء اور دیگر درپیش معاشی مشکلات کی وجہ سے اخبار فروش طبقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے ، اخبارات کی فروخت میں کمی کیوجہ سے اخبار فروشوں کے گھروں کے مسائل میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ حکومتی ادارے علاقائی صحافیوں سمیت اخبار فروشوں کی داد رسی کی نسبت اقدامات کریں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حکومتی سطح پر قانون سازی کا عمل کیا جائے تاکہ صحافت اور صحافیوں کو تحفظ حاصل ہو سکے ، بار کونسلز کی طرز پر قانون تشکیل دیا جائے اور اس پر عملدرآمد کروایا جائے پاکستان میں صحافت روز بروز مشکل ہوتی جارہی ہے ۔انہوںنے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات شبلی فراز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

اس موقع پر میاں محمد ساجد صدر پرنٹ میڈیاراجہ نوبہار خان ، سابق چیئرمین جہلم پریس کلب مرزا قدیر بیگ، سید اکرم حسین بخاری ، چوہدری مہربان حسین ، سید ناصر حسین شاہ، چوہدری دانیال عابد ، سید مظہرعباس نقوی، عبدالغفارآذاد، الیاس صادق وٹو، عمیراحمد راجہ، عامرکیانی ، مرزاکفیل بیگ کیفی ، رانا نوید الحسن و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button