پنڈدادنخان

کھیوڑہ سول ہسپتال کے نزدیک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

کھیوڑہ: سول ہسپتال کے نزدیک مین روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا، کار جائے وقوع سے بھاگنے میں کامیاب، انچارج پولیس چوکی نے کار کو پکڑنے کے لیے تحصیل بھر کے تھانوں میں اطلاع دے کر ناکے لگوا دیئے ،سول ہسپتال کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سالٹ مائن کے وزٹ کے لیے آئے ہوئے سیاحوں کے پاس کار LZU5013 سفید کلر تھی مائن کی سیر کے بعد واپس پنڈدادنخان کی طرف جا رہے تھے اور دوسری طرف سے موٹر سائیکل سوار جا رہے تھے تیز رفتار کار نے سول ہسپتال کے نذدیک مین روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری کار کا فرنٹ والا شیشہ ٹوٹ گیا اور کار والا جائے حادثہ سے بھاگ گیا۔

موٹر سائیکل سوار اسامہ شہزاد ولد محبوب حسین محلہ کریم پورہ، محمد عاشر ولد ناصر سہیل محلہ کریم پورہ دونوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ اسامہ شہزاد ولد محبوب حسین کی حالت کافی خطرناک ہے اس کو سر کے دونوں طرف پیٹ پر اور منہ کے اندر شدید چوٹیں آئیں اورمحمد عاشر ولد ناصر سہیل کو بھی سر پر چوٹ آئی دونوں زخمیوں کو ڈاکٹر ثاقب نے طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا۔

انچارج پولیس چوکی راجہ اشفاق نے بروقت پہنچ کر رپورٹ درج کر لی اور کار کو ڈھونڈنے کے لیے مختلف جگہ ناکے بندی کروا کر کار کو ٹرس کرنا شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button