جہلم

خواتین معاشرے کے سوشل سیکٹر کو مکمل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں وومن ڈے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیاجس میں سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری واجد حسین نے وومن ڈے منانے کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے آٹھ پروگرامز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی مدثر غفور، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، مختلف این جی اوز کے نمائندگان اور اسکول و کالجز سے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کا کہنا تھا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جز ہونے ساتھ ساتھ سوشل سیکٹر کو مکمل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کوبا اختیار بنانے کے لئے ہر شہری کی اولین ترجیحی ہونی چاہے ۔ اس خاص دن کو منانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ جہلم تمام تر وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پرمیاں محمد شہباز شریف کا وومن آن ویلز پروجیکٹ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایک مثبت قدم ہے جبکہ دوسری جانب وومن پروٹیکشن بل بھی خواتین کو حقوق فراہم کرنے میں سازگارثابت ہورہا ہے ۔ جہلم کی انتظامیہ اس دن آٹھ سیمینار و تقریبات منعقد کروا کے خواتین پر ہونے والے تشدد کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button