پنڈی سیدپور میں بھائی قصائی بن گیا، 3بہنوں پر وحشیانہ تشدد، ایک جاں بحق

0

جہلم/پنڈدادنخان: تھانہ جلالپورشریف کے علاقہ پنڈی سید پور میں بھائی قصائی بن گیا،لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تین بہنوں پر ظالمانہ تشدد،بڑی بہن کو بچاتے ہوئے چھوٹی بہن جاں بحق ہو گئی ،دو بہنیں تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے ہسپتال میں منتقل۔

والدین کی وقوعہ چھپانے کی کوشش،پوسٹمارٹم کروانے میں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں ،اہل علاقہ کے مطابق ظالم بھائی نے بڑی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی چھوٹی بہن بچاتے ہوئے جاں بحق ہوئی ،پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سید پور میں تنویر نامی نوجوں نے سولہ سالہ بہن سعدیہ بتول پر ڈنڈوں اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا تو چھوٹی بہنیں تیرہ سالہ سویرا اور پانچ سالہ طیبہ نے اسے بچانے کی کوشش کی بھائی نے قصائی کا روپ دھار کر تینوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شدید زخمی حالت میں تینوں بہنوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تیرہ سالہ سویرا جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری بہنیں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں لڑکیوں کے لواحقین نے وقوعہ چھپانے کی کوشش کی اور پوسٹمارٹم کی راہ میں بھی رکاوٹ بنے رہے ،پولیس نے ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد ملزم کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم کے لواحقین ملزم کو نفسیاتی مریض قرار دینے کی کوشش کرتے رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.