پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے 65 سالہ شخص کو قتل کر دیا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے 65 سالہ شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کندووال میں 65 سالہ اللہ بخش کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا ۔

اللہ بخش گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

یاد رہے کہ تھانہ للِہ میں 2 دنوں میں قتل کی دوسری واردات ہے،گزشتہ روز بھی للِہ ٹاؤن میں نوشروان نامی نوجوان کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close