دینہ

دینہ میں مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری، ڈھوک کھوکھر میں راشن تقسیم کیا گیا

دینہ: دینہ میں مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ،سابق ایم پی اے مہرمحمد فیاض ،معروف سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی ،سابق یوتھ کونسلر میاں عتیق اور ندیم لطیف اینڈ برادرز یوکے کی طرف سے ڈھوک کھوکھراں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم ،دعائیہ تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی خصوصی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں مستحق طبقے کی مدد کے لئے سابق ایم پی اے مہرمحمد فیاض ،معروف سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی ،سابق یوتھ کونسلر میاں عتیق اور ندیم لطیف اینڈ برادرز یوکے کی طرف راشن کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ 4روز سے زور و شور سے جاری ہے۔
گزشتہ روز بھی ڈھوک کھوکھراں میں فری راشن تقسیم کیا گیا راشن کی تقسیم کی دعائیہ تقریب میں مہر محمد فیاض سابق ایم پی اے کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اور لوگوں میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ضروریہ آٹا، چینی ،گھی ،دالیں ،چاول ،پتی ودیگر تقسیم کیں۔
ایم پی اے مہر محمد فیاض ،راجہ لیاقت علی و میاں عتیق کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں مل کر متوسط طبقے کی مدد کرنی چاہیے اللہ نے مخیر حضرات کو دنیا و آخرت کمانے کا سنہرا موقع فراہم کیا ہے جس سے لوگوں کی مدد کر کے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button