جہلماہم خبریں

سال 2020ء ضلع جہلم کے بابوں پر بھاری رہا، سینکڑوں بزرگوں سے لاکھوں روپے بٹور لئے گئے

جہلم: سال2020ء ضلع بھر کے بابوں پر بھاری رہا، تھانہ سٹی کے علاقہ مشین محلہ میں غیراخلاقی دھندے کاہیڈ کواٹرقائم، شہر وگردونواح کے ٹھرکی بابوں کی سختی،بدکردار عورتوں نے بابوں کی پگڑیاں اچھالنا معمول بنا لیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی،شہریوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق 2020 بھی ضلع بھر کے بابوں پر بھاری رہا ، تھانہ سٹی کے علاقہ مشین محلہ میں قائم غیر اخلاقی دھندے کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں بابوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرواکے سینکڑوں افراد سے لاکھوں روپے بٹورے گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2021 کے اوائل میں بھی رواں ماہ 2 سے زائد افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، محکمہ تعلیم میں تعینات درجہ چہارم کا اہلکار صحافیوں کی مداخلت سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے بابے کو پولیس نے اپنی شہرت کو بچاتے ہوئے محفوظ رستہ دیاتا کہ پولیس میں موجود جان و مال کی حفاظت پر مامور افسران و اہلکاروں کو بچایا جا سکے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں قائم غیر اخلاقی دھندے کے ڈیروں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں تاکہ شریف شہری بچ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button