جہلم

ڈپٹی کمشنر نے کھرالہ میں رہبر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کھرالہ جہلم میں رہبر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے واٹر فلٹرایشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے علاقہ مکینوں سے مسائل اور دیگر عمور پر اظہار خیال کیا۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے سماجی کارکن مختار احمد ،نمبرداد حاجی محمد اقبال،سلطان رضا،یاسر عرفات، مرزا اصضر،بدر سلطان،حاجی اصغر اورسماجی کارکنان اور دیگر موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ فلٹر پلانٹ سے اہل علاقہ کو صاف پانی فراہم ہو سکے گا۔ ر ہبرویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جہلم کی صاف پانی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button