جہلم

عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست حل کرنا ہے۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع جہلم میں بھی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر سربراہی تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عوامی شکایات پر کارروائی کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے زیر التوا ریونیو کیسز میں کمی آئی ہے اوربلاک کھیوٹ کی تعداد میں ایک سال میں 90 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

ریونیو خدمت کچہری صبح دس سے لے کر دو بجے تک جاری رہی۔ کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار ،سب رجسٹرار، قانون گو پٹواری اور عملہ راضی ریکارڈ سینٹر کے افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button