جہلم

معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں اور دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

جہلم: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع کو آیندہ رینکنگ کے لئے ٹاپ اضلاح میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کیے ہیں۔ انہوں نے آٹھویں،نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو کمزور سبجیکٹس میں مزید توجہ دینے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ ضلع بھر کے متعدد سکولوں میں اسلامی تربیہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، ٹیچرز اور ہیڈ ٹیچر بچوں کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لباس کی صفائی اوراداب کا خاص خیال رکھتے ہیں،سکول کونسل کے ممبران مذکورہ سکول میں ضروری تعمیراتی کام کروائیں گے ، ضلع بھر کے تمام سکولوں میں اگزام ایمرجنسی کے نفاز سے بچوں کے امتحانی نتائج میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ٹیم سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمزور شعبہ جات کو بہتر کرے جبکہ پہلے سے مضبوط شعبوں میں بھی مزید بہتری لائی جائے ۔
اجلاس میں بچوں کی حاضری کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی لاگت سے بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے ، پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں اور معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔
اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور دیگر اساتذہ کرام اور مانیٹرنگ افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button