جہلم

بچوں کو بدسلوکی و بدفعلی سے بچانے کیلئے خواتین کا کرادار انتہائی اہم ہے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: بچوں کو بدسلوکی اور بد فعلی سے بچانے کیلئے خواتین کا کرادار انتہائی اہم ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار سابق تحصیل ناظم جہلم چوہدری غلام احمد زمرد نے SLSکالج میں جہلم رائل لائنز کلب کے زیر اہتمام منعقدہ انتہائی اہم سیمینار ’ ’بچوں سے زیادتی سے بچاؤ سے آگاہی‘‘ اور ’’تقریب تقسیم اسناد‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں اس بات کا خاص خیال رکھے کے گھر اور محلہ میں کون آ جا رہا ہے، گھر میں آنے والے افراد سے بھی بچوں کوزیادہ قریب نہ ہونے دیں کیونکہ 80فیصدسے زیادہ واقعات میں قریبی رشہ دار یا محلہ دار ملوث پائے گئے ہیں۔ بچوں کو کسی کے ساتھ باہر دوکان یا مارکیٹ میں بھیجنے سے بھی احتیاط برتنی چاہیے۔ انہوں نے SLSکالج کی طرف سے ایسے سیمینار منعقد کرانے کو خوش آئند قرار دیا۔

ایم ڈی ایس ایل ایس نے خوبصورت انداز میں تقریب شروع کی، انہوں نے بتایا کہ SLSکالج کا 11جنوری 2018 UK, سپاؤس انگلشA1 کا رزلٹ ایک بار پھر100% رہا جس میں پاکستان سمیت افغانستان کے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا۔ ویلکم سپیچ نمبردار نائب صدر ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل جہلم و نمبردار کیپٹن ریٹائرڈ غلام جیلانی ملک نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مقامی اخبار کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکڑمحمد خلیل نے انتہائی خوبصورت انداز میں سبق آموز تقریر کی اور اپنے خطاب میں انہوں نےSLSکالج کی کارکردگی کو سراہا، انہوںنے کہا کہ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اللہ سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری لائن اسحاق ڈار نے لائنز کلبز انڑنیشنل کے متعلق اور چائلڈ ابیوز پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم کے ذریعے مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے اورجہلم رائل لائنز کلب کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

صدر جہلم رائل لائنز کلب و صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری لائن فرحان ڈارنے ایم ڈی SLSکالج سرفراز ملک کی کارکردگی اور بیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔اس موقع پرانہوں نے سرفراز ملک کو جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایجوکیشن کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اعلان کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی چوہدری غلام احمد زمرد، سرفراز ملک، پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول جہلم کرنل تیمور بیگ مرزا، ڈاکٹرمحمد خلیل ، کیپٹن غلام جیلانی،لائن فرحان ڈار، لائن اسحاق ڈار ، زون چیئرپرسن لائن یاسر حسین، LCIFکلب کوآرڈنینٹرلائن میاں شہزاد نےUKمیرجA1انگلش ٹیسٹ کے کامیاب امیدواروں،کمپیوٹر، سپوکن انگلش، موبائل ریپیئرنگ، آئلز اورآٹو کیڈ کے سٹوڈنٹس میںسرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔

ایم ڈی SLSسرفراز ملک نے مہمان خصوصی اورتمام مہانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیااور کامیاب امیدوارواں کوشاندار کامیابی پر مبارکباد یتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button