جہلم میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

0

جہلم: کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورجپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی قیادت میں واک کی گئی۔

یکجہتی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اے ڈ ی سی ایف اینڈ پی ربنواز منہاس ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، صدر انجمن تاجران چوہدری عارف،طارق محمود دھول، حاجی ظہور بٹ،طاہر سیٹھی،صدر پی ایم اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان، افسران، میڈیا، مذہبی رہنماوں، سول سوسائٹی اور محکمہ جنگلات ، ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ، ایجوکیشن ، انفارمیشن اور دیگر دفاترکے ممبران اور شہریوں کی بھرپور شرکت کی۔

یہ واک واے کراس سے شروع ہوئی اور ضلع کونسل ہال جہلم پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جہلم میں آج واک کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورجپہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.