مودی میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ہمارے پیارے پاکستان کا کچھ بگاڑ سکے۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

0

کھیوڑہ: اب اس ملک کو ہم نے سنوارنا ہے اسے حاصل کرنے کے لیے ہمارے آباو اجداد نے لازوال قربانیاں دیں لیکن ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کر سکے جس کے لیے ہم نے یہ ملک پاکستان حاصل کیا تھا آج اپنے بچوں کی خود اعتمادی دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بچے مستقبل میں ہماری کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔

ان خیالات کاچوہدری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم معروف سیاسی وسماجی شخصیت نے دارارقم سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مائیں بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیں اور ایسے اداروں کا انتخاب کریں جس میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ مستقبل کے معمار پاکستان کا سرمایہ بننے کے ساتھ ساتھ اسلام کے سپوت بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں ہمیں اچھے ڈاکٹر اچھے انجینئرز اچھے وکلاء اچھے اساتذہ بنانے ہیں یہ بھی اشد ضروری ہے کہ آج کے بچوں کو مستقبل کا اچھا مسلمان بنایا جائے جو معاشرے میں مسلمانوں کے اصولوں کا صحیح طور پر آئینہ دار ہو یہ جہاں پہ والدین کی ذمہ داری ہے وہاں سکولوں میں پڑھانے اساتذہ کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو دنیاوی و سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کریں۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ والدین اور استاتذہ کو چاہیے کہ اپنے بچوں میں محب وطنی بھی اجاگر کی جائے معاشرے کی ترقی میں طلبہ اور اساتذہ کا اہم کردار ہے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی بچوں کی کردار سازی پر توجہ دیں دارارقم سکول سکولزتحصیل پنڈدادنخان کے ہونہار طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ہمارے پیارے پاکستان کا کچھ بگاڑ سکے افواج پاکستان اور ملک کا ہر فرد اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور الحمد اللہ پاکستان کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور ملک کی خاطر کفن اپنے سروں پر باندھ کر نکلتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.