پنڈدادنخان

نذرگوندل جیسے منافق لوگوں کی وجہ سے پارٹی کونا قابل تلافی سیاسی نقصان پہنچا۔راجہ جواد

پنڈدادنخان (چوہدری رفیق سے)میں مسلم لیگی ورکر ہوں، پارٹی قیات کی نظر میں اچھے ورکر کی اہمیت میں کمی کے سبب پارٹی کو شدید نقصان ہوا،چوہدری نذرگوندل جیسے مطلب پرست اور منافق لوگوں کی وجہ سے پارٹی کونا قابل تلافی سیاسی نقصان پہنچا، دو بار پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہوئے پھر بھی علاقہ کا کوئی کام نہیں کروایا ۔

ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی کارکن راجہ جواد جالپ نے تحصیل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ نڑومی ڈھن اور سیوریج سسٹم میں جھونگ دیا گیا، نڑومی ڈھن اورسیوریج سسٹم میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی، کرپشن کرنے پر میں خود چوہدری نذر کو نیب میں گھسیٹوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت نے جس کو بھی ٹکٹ دیا سر آنکھوں پر،ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرکی میں مکمل سپورٹ اور دل سے کمپین کر رہا ہوں ۔اداروں کا سیاست میں ملوث ہونا درست نہیں ۔تحصیل سطح پر پنڈدادنخان میں پوسٹ گریجویٹ کالج کا قیام ضروری ہے ڈگری کالج میں اچھے پروفیسر تعینات ہونے چاہیے ۔مسلم لیگی قیادت سے زیادہ ہرمسلم لیگی ورکر ووٹ مانگ رہا ہے اور الیکشن کمپین کر رہا ہے ۔

پریس کانفرنس میں صدر اختر ارائیں نے راجہ جواد جالپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کا پلیٹ فارم حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے راہنماؤں کیلئے مساوی حیثیت رکھتا ہے ۔تحصیل کے مسائل کیلئے پریس کلب کے دروازے ہر خاص وعام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button