
جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع جہلم کے لئے پارٹی کے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کا صدر اور جہانگیرمحمود مرزا کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین کے سیکریٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔