جہلم

کورونا لاک ڈاؤن؛ حکومت پاکستان نے مشکل وقت میں قوم کو تنہانہیں چھوڑا۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: حکومت پاکستان نے مشکل وقت میں قوم کو تنہانہیں چھوڑا، عوامی جذبہ قابل تحسین ہے جس طرح دنیا بھر میں کورونا وائرس سے معیشت کو جھٹکا لگا ہے اور معاشی بدحالی سے دنیاء کے معاشی حالات بد تر ہوگئے ہیں ان حالات میں پاکستان کے عوام نے جذبہ انسانیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف سرکاری سطح پر بلکہ اپنے طور پر بھی لوگوں کی بے پناہ مدد کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق(فضلی ) نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا کا خوف جاری ہے مگر پاکستان میں مخیر حضرات سفید پوش ، غریب ، دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے ہمہ وقت ہر جگہ شانہ بشانہ امداد کرتے نظر آرہے ہیں۔اسوقت دنیا بھر میں جہاں معیشت متاثر ہورہی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے اپنے عوام کواس مشکل گھڑی میں تنہاء نہیں چھوڑا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button