کھیوڑہ

کھیوڑہ شہر میں سوئی گیس کی لائنیں تبدیل، گلیاں کھنڈرات بن گئی

کھیوڑہ شہر میں سوئی گیس کی لائنیں تبدیل گلیاں کھنڈرات بن گئی، محکمہ سوئی گیس اور ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کی عدم دلچسپی کی وجہ شہری شدید پریشان، دونوں محکمے گلیوں کی مرمت ایک دوسرے پر ڈالنے لگے، عوامی سماجی حلقوں کا ڈی سی جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں سوئی گیس کی لائنیں تبدیل کرنے کے لیے شہر بھر میں محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے سڑکیں کھدائی کیں اور محکمہ سوئی گیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمہ کی طرف سے گلیاں مرمت کے لیے 28لاکھ روپے جمع کروائے ہیں اور اب گلیاں مرمت کرنا ٹاؤن کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

ٹاؤن کمیٹی کے افسران سے پوچھا جائے کہ سوئی گیس کی تبدیلی کے بعد گلیاں کب مرمت کرنی ہیں تو ٹاؤن کمیٹی کے افسران کا جواب ملتا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے گلیوں کی کھدائی کیں ہیں اب گلیوں کی مرمت بھی سوئی گیس کا عملہ کرے گا مگر افسوس کہ کھیوڑہ کے شہریوں کا کیا قصور ہے دونوں محکموں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان فوری نوٹس لیں اور گلیوں کی ریپئرنگ کروا کر شہریوں کی پریشانی کو دور کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button