جہلم

سیکرٹری محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز میاں وحید الدین 6 فروری کو جہلم کا دورہ کرینگے

جہلم: سیکرٹری محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اور فشریز میاں وحید الدین 6 فروری بروز منگل ضلع جہلم کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری محکمہ جنگلات میاں وحید الدین کا جہلم میں اپنی نوعیت کا پہلا دورہ 6 فروری بروز منگل کو کریں گے، جس سے جہلم کے مختلف مقامات پر شجرکاری کو فروغ ملے گا اور گرین پاکستان پروجیکٹ میں مزید بہتری کے لئے حکمت عملی اپنی جائے گی۔

سیکرٹری محکمہ جنگلات میاں وحید الدین جندی پارک ڈومیلی کے مقام پر محکمہ جنگلات کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button