جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا اقبال لائبریری اور سول کلب جہلم کا تفصیلی دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اقبال لائبریری اور سول کلب جہلم کا تفصیلی دورہ کیا۔

اقبال لائبریری کے دورے کے موقع پر انہوں نے وہاں پر موجود مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف لائبریرین نے ڈپٹی کمشنر کو لائبریری میں موجود کتابوں کے مجموعہ اور سہولیات کے بارے میں بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لائبریری میں دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں انہوں نے سول کلب جہلم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button