عالمی یوم آبادی کے متعلق شعور وآگاہی اجاگر کرنے کے لئے سیمیناراور آگاہی واک کا انعقاد

0

جہلم: ضلع کونسل حال جہلم میں عوام میں عالمی یوم آبادی کے متعلق شعور وآگاہی اجاگر کرنے کے لئے سمیناراور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے ۔ ہر سال پاکستان کی آبادی میں موجود شرح اضافہ کے حساب سے تقریباً 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے ۔ اتنی کثیر آبادی نہ صرف ملکی وسائل پر بوجھ بنتی ہے بلکہ مسائل کو بھی جنم دیتی ہے ۔آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،ڈی سی جہلم محمد سیف انورجپہ کی ہدایت ہر ضلع بھر میں فیملی پلاننگ کاونٹر تشکیل دیے جا چکے ہیں۔

ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر ڈسٹرکٹ افسر پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہراقبال، سماجی کارکن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، میڈم شاہدہ شاہ اور دیگر موجود تھے ۔ سیمینار سے قبل آگاہی واک سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تا ڈی سی کمپلیکس تک منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خاندان کا سائز اگر وسائل کے مطابق رکھا جائے تو مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، منصوبہ بندی زندگی کے ہر شعبے میں ہونا لازمی ہے اور خاندانی منصوبہ بندی سے نئی نسل کے لئے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.