سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

سوہاوہ: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد افضل SI تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے گاؤں سیداں اور پھڑے سیداں کے درمیانی جنگل میں کامیاب ریڈ کر کے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7قماربازوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں عاطف جاوید ولد جاوید اقبال ساکن چکوال، محسن علی ولد محمد فیض، آصف مرزا ولد یاسر مرزا، عبدالصمد ولد تنویر صادق، طلال حیدر ولد حبیب حسین سکنائے سوہاوہ، ظہور احمد ولد امام دین سکنائے سوہاوہ اور ظہیر ارشاد ولد محمد مشتاق ساکن حال مقیم سوہاوہ شامل ہیں۔

پولیس نے داؤ پر لگی رقم مبلغ 6ہزار روپے ، 3عدد موٹرسائیکلیں ، موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button