ڈپٹی کمشنرکا سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف کا اچانک دورہ

0

جلالپورشریف: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف تحصیل پنڈ دادنخان کا اچانک دورہ کیا، دیہی مرکز صحت میں بہتری کے لئے ڈی ڈی ایچ او اور سینئر میڈیکل آفیسر کو عمارت کی بہتری اور لان میں پودے لگانے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اچانک دورہ کے موقع پر ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظا مات، ادویات کی مکمل دستیابی اور ادویات کی ایکسپائری کا معائینہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، میل فیمیل وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں سے حال احوال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بارے آگہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آر ایچ سی جلالپور شریف کی نائٹ شفٹ میں بھی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔ محمدسیف انور جپہ نے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور بہتری کیلئے اچا نک دورے کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں ہیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر میڈیکل افسر آر ایچ سی اور ڈی ڈی ایچ او بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بنیادی مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.