یوم قائداعظم کو منانے کا مقصد قائداعظم کے زیرین اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔ گوہر زمان وزیر

0

کھیوڑہ: ہر قسم کے سیاسی و فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عظیم ترپاکستان کی سلامتی و استحکام اور اسلام کی سربلندی کے لیے یکجہتی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، یوم قائد اعظم کو منانے کا مقصد قائد اعظم کے زیرین اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے جسطرح برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دیا اور اسلام کا قلعہ کہا ہمیں اس قلعے کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہے نہ کہ کمزور۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان گوہر زمان وزیر نے یوم قائد اعظم کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرخواتین نبیلہ آصف نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم سید اختر بخاری اور سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان چوہدری محمد افسر خان تھے، میزبانی کے فرائض ملک عدیل عباس نے سر انجام دئیے۔

تقریب میں تحصیل بھر کے سکولوں کے اساتذہ طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا مہمان خصوصی گوہر زمان وزیر نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بہترین صلاحیت کے حامل طلباء و طالبات موجود ہیں ان کی کارکردگی اور قابلیت پر ہمیں فخر ہے ملک عدیل عباس اور ان جیسے دوسرے اساتذہ کی شاندار و ادبی وتعلیمی خدمات اور طلباء و طالبات کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہمارے لیے فخر ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس نے کہا کہ گورنمنٹ کے تعلیمی ادارہ جات میں اساتذہ کی کارکردگی انتہائی قابل تعریف ہے اساتذہ دن رات بچوں پر محنت کر کے ان کے اندر چپھی ہوئی قابلیت کو اجاگر کرتے ہیں طلباء کی بہترین پرفارمنس پر طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ بھی قابل فخر ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.