سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

سوہاوہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسوہاوہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نذیر احمد SIتھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے خالی پولٹری فارم پر مرغ لڑائی پر جواء کرنے والے 4ملزمان خرم سجاد ولد گلستان خان، ذوالقرنین اعظم ولد محمد اعظم سکنائے سوہاوہ، عبدالقدوس ولد عبدالرشید اور شعیب ظہور ولد ظہور احمد سکنائے گوجر خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے داؤ پر لگی رقم مبلغ 16ہزار روپے ، موٹرسائیکلز ، موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button